21 مارچ، 2014، 1:36 PM

امریکہ و روس

امریکہ کی روس کے معاشی منصوبوں اور روس کی امریکی سیاستدانوں پر پابندیاں عائد

امریکہ کی روس کے معاشی منصوبوں اور روس کی امریکی سیاستدانوں پر پابندیاں عائد

مہر نیوز/ 21 مارچ / 2014 ء :یوکرائن کے تنازع پر امریکہ اور روس کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگيا ہے، شدید کشیدہ ماحول میں امریکہ نے روس کے اہم معاشی منصوبوں پر جبکہ روس نے امریکی سیاستدانوں پر پابندیاں عائدکر دی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہیوکرائن کے تنازع پر امریکہ اور روس کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگيا ہے، شدید کشیدہ ماحول میں امریکہ نے روس کے اہم معاشی منصوبوں پر جبکہ روس نے امریکی سیاستدانوں پر پابندیاں عائدکر دی ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر باراک اوبامہ نے پابندیاں عائد کرنے کے حکم پر دستخط کر دیے ہیں۔ اوبامہ کا کہنا تھا کہ یوکرائن میں مداخلت پر امریکہ روس پر اضافی پابندیاں لگا رہا ہے، مزید جارحانہ اقدامات کیے تو روس کو عالمی برادری میں تنہا کر دیں گے۔ اوبامہ نے کہا کہ یوکرائن میں فوجی مداخلت نہیں کرینگے۔ دوسری جانب روس نے بھی امریکی سیاستدانوں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔ روس نے امریکی سیاستدانوں کے لیے ویزے کے اجرا اور اثاثے منجمد کر دیئے ہیں جبکہ امریکی سلامتی کے نائب مشیر، سینیٹر جان مکین اوراسپیکر جان بوئنیر پر روس میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔دریں اثنا روسی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں نے کریمیا کے روس میں شامل ہونے کے معاہدے کی منظوری دیدی۔ روسی پارلیمنٹ کے ایوان بالا( فیڈریشن کونسل) کی منظوری کے بعد کریمیا مکمل طور پر روس کا حصہ بن جائیگا۔ روسی حکومت نے کریمیا کے شہریوں کو روسی پاسپورٹ کا اجراء شروع کردیا ہے۔ ادھرکریمیا سے یوکرائن کی افواج کا انخلا شروع ہوگیا۔

News ID 1834380

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha